NE

News Elementor

What's Hot

کربلا کے شہدا کی روایت ظالم کے احکامات سے انکار اور اس کے ظلم کے آگے ڈٹ جانے کی روایت ہے

Table of Content

Author

کربلا کے شہدا کی روایت ظالم کے احکامات سے انکار اور اس کے ظلم کے آگے ڈٹ جانے کی روایت ہے۔ یہ انکار ایسے وقت میں ہوا جب حق و باطل میں تفریق ختم ہورہی تھی۔ ایک ایسا انکار جس کی قیمت بہت بھاری تھی، جس میں اپنی خواہشات کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی جان اور اپنے پیاروں کی قربانی بھی دی گئی۔ یہ خون حسینؑ کا انسانیت پر احسان ہے کہ حق و باطل کے درمیان جس لکیر کو یزید مٹانا چاہتا تھا، اس خون نے اس لکیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان کے لئے واضح کردیا۔ لیکن اس سب کے باوجود کربلا والوں کا حوصلہ اس روایت کی عکاسی کرتا یے جس میں بدترین ظلم سہنے کے باوجود ہمت اور اعتماد کا ایک نہ ختم ہونے والا ذخیرہ موجود تھا جو دنیا کو باور کروا رہا تھا کہ اس بظاہر شکست میں در حقیقت حق پرستوں نے ایک ابدی فتح حاصل کی یے جو صدیوں تک مزاحمت کاروں کو یزید وقت کے آگے ڈٹ جانے کا سبق دیتی رہے گی۔

آج یزیدیت کی بدترین مثال اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی میں نظر آرہی ہے جبکہ غزہ کے عوام حسینی لشکر کی طرح بے پناہ حوصلہ کا مظاہرہ کرکے اور بے مثال قربانیاں دے کر دنیا بھر کی عوام کے لئے مشعل راہ ثابت ہورہے ہیں۔ ہم سب پر فرض ہے کہ ان معصوموں کے لئے جہاں پر بھی آواز اٹھا سکیں، لازمی اٹھائیں۔ لیکن اصل امتحان اپنے ملک میں بیٹھے یزیدوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے جو لوٹ مار کر کے مہنگائی کا بوجھ غریبوں پر ڈال رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔ سینکڑوں لوگ اس وقت سیاسی مقدمات میں بند ہیں جبکہ ہزاروں جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔ کئی جگہوں پر پھر سے ملٹری آپریشن کی گونج سنائی دے رہی ہے جو ان حالات میں تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نسل پرستی اور فرقہ واریت کی لعنت بھی بڑھ رہی ہے جس کے ذریعے مظلوموں کو تقسیم کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

اصل حسینی روایت ان بیرونی اور اندرونی معاملات پر کھل پر پوزیشن لینا ہے تاکہ آج کے دور میں حق و باطل میں تفریق کی جاسکے اور یزید وقت کی نشاندہی کی جاسکے۔ تمام انقلابی سوچ اور درد انسانیت رکھنے والوں پر شہدا کربلا کا یہ قرض ہے کہ وہ ہر حالت میں سچ کے لئے جستجو کریں اور مظلوموں کے حق میں قربانی دینے سے کبھی گریز نہ کریں۔ یہی قربانی بڑھتی ہوئی بربریت کے سامنے انسانیت کے لئے امید کی کرن ہے۔

کربلا ایک ہی مصرعے میں سنا سکتا ہوں

Ammar Ali Jan

Pakistani Political Activist and Historian.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent News

Trending News

Editor's Picks

عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ,وینیزویلا پر حملہ

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. آج عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ کئی ماہ سے امریکہ وینیزویلا کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا رہا تھا۔ آج بغیر کسی عالمی تحقیقات کے امریکہ نے نہ صرف وینیزویلا پر حملہ کیا، بلکہ یہ بھی دعوہ کیا کہ اس...

“گوشت” ناول مین بکر انعام جیت گیا۔

Author Dr. Furqan Ali Khan Medical doctor, activist ,writer and translator ” گوشت ” ایک غیر روایتی غربت سے دولت مند ہونے تک کی کہانی ہے۔ اس کتاب کا مرکزی کردار،” استوان ” کی کہانی کے ساتھ کھلتی ہے، جو کہ ہنگری کے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں رہنے والے ایک شرمیلا اور عجیب و غریب...

کچھ ایرانی ناول” اکائی”(منِ او) کے بارے میں

Author عبدالوحید افسانہ نگار ایرانی ناول “اِکائی ” (فارسی نام منِ او) نوے اور دوہزار کی دہائیوں کا ایران میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول ہے۔ اِس کے لکھاری رضاامیر خانی ہیں جنھیں ایران کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ” جلال آل احمد ایوارڈ “سے نوازا جا چکا ہے، ایران میں خاصے مقبول...

خالد فتح محمد کی دو طویل کہانیاں

Author عبدالوحید افسانہ نگار خالد فتح محمد ہمارے عہد کا جانا پہچانا نام ہے۔ پاکستان میں پچھلے بیس سالوں میں جتنا فکشن کا کام اُن کاسامنے آیا ہے شاید ہی کسی اور کا ہمارے سامنے آیا ہو۔ ابھی حال ہی میں ان کی دو طویل کہانیوں پر مبنی کتاب ” 2 طویل کہانیاں ” کے...

ٓ کتاب استعمار اور محکوم پر ایک اظہاریہ

Author عبدالوحید افسانہ نگار ابھی حال ہی میں البرٹ میمی کی شہرہ آفاق کتاب colonizer and colonized کا اردو ترجمہ جناب وقار فیاض صاحب نے” استعمار اورمحکوم “کے عنوان سے کیا ہے۔ مجھ جیسے لوگ جو انگلش میں پورے پورے ہیں اُن کے لیے یہ ترجمہ شدہ کتاب خاصی اہم ہے کیونکہ یہ کتاب اپنے...

News Elementor

Right Info Desk – A Different Perspective

Popular Categories

Must Read

©2025 – All Right Reserved by Right Info Desk