NE

News Elementor

What's Hot

مودی سرکار اور اس کا گودی میڈیا خطے میں جنگی ماحول پیدا کررہا ہے

Table of Content

Authors

ایک طرف مودی سرکار اور اس کا گودی میڈیا مسلسل جھوٹ بول کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کررہا ہے۔ دوسری جانب اسی جنگی ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے حکمران طبقات نے آج ملٹری کورٹ کو جائز قرار دے دیا یے۔ یعنی ایک طرف عوام کو یکجہتی کی گولی دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو کنٹرول کرنے کے لئے ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔

میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ حالیہ لڑائی کی بنیاد ہندوستان کا خطے میں تبدیل ہوتا ہوا کردار ہے۔ اندرونی طور پر ظلم ہر ملک میں موجود ہے لیکن خارجی پالیسی کا انحصار عالمی اور علاقائی geopolitics پر ہوتا ہے۔ ہندوستان پچھلے 20 سالوں سے امریکہ کے ساتھ مل کر ایشیا کا چودھری بننے کی کوشش کررہا ہے۔ اس میں اسے امریکی مدد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حمایت بھی حاصل ہے جس کے زریعے وہ اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔ ماضی میں امریکہ کے لئے فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار پاکستان نے بھی نبھایا تھا (اور اب بھی ریاست کی کئی پرتوں میں اس کے لئے حمایت حاصل ہے) لیکن خطے اور پاکستان کے لئے اس کے نتائج بدترین ثابت ہوئے۔

ہندوستان کی بھی امریکی پشت پناہی کے ساتھ خطے کا اسرائیل بننے کے خواب علاقائی تباہی کے ساتھ اپنی عوام کے لئے بھی بوجھ بنے گا۔ امریکہ کے ساتھ حال ہی میں کی گئی 10 سالہ سٹریجیکٹ پارٹنرشپ خطے کے تمام ممالک، بشمول پاکستان، بنگلہ دیش اور چین، پر یہ دباؤ ڈالے گی کہ وہ بھی اپنی دفاعی صلاحیت بڑھائیں۔ افسوس کہ ایسے وقت میں جب ہمیں انسانیت کے سانجھے مسائل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، ہمارا خطہ ایک بار پھر جنگی جنون کا شکار ہوجائے گا۔ اسی وجہ سے ہندوستان کے موجودہ کردار کو میں خطے می سب سے خطرناک رجحان سمجھتا ہوں جو علاقائی تضادات کو بڑھائے گا۔

لیکن یہ یاد رکھیں کہ بیرونی دشمن کی آڑ میں ان حکمرانوں کی اصلی جنگ اپنے ہی عوام کے ساتھ ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ اسی رجحان کی طرف اشارہ ہے۔ جنگ کے ذریعے ہی معدنیات سے کھیتوں تک اور پہاڑوں سے سمندروں تک قبضہ گری کی جائے گی جبکہ اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو غدار کہا جائے گا۔ اس لئے آج بیرونی جارحیت اور امریکی منصوبہ بندی کے خلاف مزاحمت کے ساتھ ساتھ اپنے حکمران طبقات کے خلاف منظم ہونا بھی نہایت اہم ہے۔ جنہوں نے بار بار ہماری سالمیت کو سامراجی قوتوں کے ہاتھوں بیچا اور وطن پرستوں کی آوازوں کو دبایا، ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ عوام کو حب الوطنی یا غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کریں۔

adminzag

najeeb.ahmad.a@gmail.com https://www.rightinfodesk.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent News

Trending News

Editor's Picks

عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ,وینیزویلا پر حملہ

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. آج عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ کئی ماہ سے امریکہ وینیزویلا کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا رہا تھا۔ آج بغیر کسی عالمی تحقیقات کے امریکہ نے نہ صرف وینیزویلا پر حملہ کیا، بلکہ یہ بھی دعوہ کیا کہ اس...

“گوشت” ناول مین بکر انعام جیت گیا۔

Author Dr. Furqan Ali Khan Medical doctor, activist ,writer and translator ” گوشت ” ایک غیر روایتی غربت سے دولت مند ہونے تک کی کہانی ہے۔ اس کتاب کا مرکزی کردار،” استوان ” کی کہانی کے ساتھ کھلتی ہے، جو کہ ہنگری کے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں رہنے والے ایک شرمیلا اور عجیب و غریب...

کچھ ایرانی ناول” اکائی”(منِ او) کے بارے میں

Author عبدالوحید افسانہ نگار ایرانی ناول “اِکائی ” (فارسی نام منِ او) نوے اور دوہزار کی دہائیوں کا ایران میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول ہے۔ اِس کے لکھاری رضاامیر خانی ہیں جنھیں ایران کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ” جلال آل احمد ایوارڈ “سے نوازا جا چکا ہے، ایران میں خاصے مقبول...

خالد فتح محمد کی دو طویل کہانیاں

Author عبدالوحید افسانہ نگار خالد فتح محمد ہمارے عہد کا جانا پہچانا نام ہے۔ پاکستان میں پچھلے بیس سالوں میں جتنا فکشن کا کام اُن کاسامنے آیا ہے شاید ہی کسی اور کا ہمارے سامنے آیا ہو۔ ابھی حال ہی میں ان کی دو طویل کہانیوں پر مبنی کتاب ” 2 طویل کہانیاں ” کے...

ٓ کتاب استعمار اور محکوم پر ایک اظہاریہ

Author عبدالوحید افسانہ نگار ابھی حال ہی میں البرٹ میمی کی شہرہ آفاق کتاب colonizer and colonized کا اردو ترجمہ جناب وقار فیاض صاحب نے” استعمار اورمحکوم “کے عنوان سے کیا ہے۔ مجھ جیسے لوگ جو انگلش میں پورے پورے ہیں اُن کے لیے یہ ترجمہ شدہ کتاب خاصی اہم ہے کیونکہ یہ کتاب اپنے...

News Elementor

Right Info Desk – A Different Perspective

Popular Categories

Must Read

©2025 – All Right Reserved by Right Info Desk