NE

News Elementor

What's Hot

ٹرمپ کا مشرقی وسطی کا دورہ بدلتی ہوئی دنیا کی عکاسی کرتا ہے

Table of Content

Author

ٹرمپ کا مشرقی وسطی کا دورہ بدلتی ہوئی دنیا کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ایک ٹرلین ڈالر کے کئی معادوں کے ساتھ ساتھ 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی ہوئے ہیں جن کے زریعے جدید ہتھیار سعودی عرب کو منتقل کئے جائیں گے۔ اس معاہدے کی ایک بڑی اہمیت یی بھی ہے کہ یہ اس وقت ہورہے ہیں جب ٹرمپ کے نزدیک نیٹو کی اہمیت کم ہوتی جارہی ہے۔ 1945 کے بعد بنے ورلڈ آرڈر میں امریکہ اپنی فوج اور ڈالروں کے ساتھ مغرب کے اتحادیوں کا دفاع کرتا تھا۔ نیٹو، سیٹو، سینٹو اور دیگر دفاعی معاہدے اسی پالیسی کا حصہ تھے۔ لیکن یوکرائن میں شکست کے بعد نئے ورلڈ آرڈر میں امریکہ ہر خطے کا چودھری تلاش کرے گا تاکہ تاکہ ان کے ذریعے اپنی بالادستی قائم رکھی جاسکے۔

1945 کے بعد اس طرح کے اتحاد سوشلسٹ ریاستوں کے خلاف بنائے جاتے تھے۔ اب آج ان کا ہدف ہر علاقے میں کسی بھی قسم کی مزاحمتی تحریک یا سامراج مخالف حکومت کو کچلنا ہوگا۔ مثال کے طور پر سعودی حکومت نے 2015 سے یمن میں بدترین فوجی کارروائی کی ہے جس کا ہدف ایران نواز اور اسرائیل مخالف Houthi حکومت ہے کیونکہ سعودی بادشاہت کو خطرہ تھا کہ ان کی وجہ سے یمن-سعودی بارڈر غیر محفوظ ہوجائے گا۔ اس جنگ کے بارے میں کم لوگوں کو علم ہے لیکن غزہ کی نسل کشی سے پہلے یمن پر اقتصادی پابندیوں اور امریکی اور سعودی بمباری نے ہزاروں لوگوں کو شہید کیا اور پورے ملک کو قحط زدہ بنادیا۔ اس کے باوجود آج بھی یمینی حکومت خطے کی واحد قوت ہے جو اسرائل کی تجارت میں رکاوٹ ڈال رہی یے۔

سعودی حکومت کی عسکری طاقت بڑھانے کا مطلب اسے اس خطے کا چودھری بنانے کے مترادف ہے۔ اسرائیل کو پہلے ہی یہ رول اپنے اردگرد کے ممالک کے لئے دیا جاچکا ہے جبکہ فروری میں یہی رول جنوبی ایشیا میں ہندوستان کو سونپا گیا جس کا مقصد براہ راست چین کو روکنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے سعودی عرب کی درخواست پر شام کی نئی انتہا پسند حکومت پر پابندیاں بھی اٹھا لی ہیں۔ یار رہے کہ بشرالاسد کی حکومت 13 سال شدید پابندیوں اور اسرائیلی/امریکی جارحیت کے بعد دسمبر 2024 میں ان گروپوں کے ہاتھوں گری تھی جن کو ایک زمانے میں مغرب خود دہشت گرد کہتا تھا۔ امریکی ورلڈ آرڈر پہلے بھی کسی قسم کے اصولوں کی بنیاد پر نہیں چلتا تھا۔ جمہوریت اور انسانی حقوق صرف اس حد تک استعمال ہوتے تھے جس حد تک امریکی سامراجی عزائم کے لئے وہ کار آمد ہوں۔ لیکن اب ایسا بھی نہیں ہوگا کیونکہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا ہے کہ ہر ملک کا کلچر الگ ہوتا ہے اور ہمیں کسی کی سوچ بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یعنی معاملات صرف مفادات کے نقطہ نظر سے طے کئے جائیں گے۔

اس انٹرنیشنل آرڈر کے برعکس پچھلے ہفتے ماسکو میں بھی ایک بڑی تقریب ہوئی جس میں روسی اور چینی صدور کے ساتھ ساتھ کیوبا، برازیل، ایران، ویتنام، ونیزویلا، برکینا فاسو، جنوبی افریقہ اور کئی ممالک کے نمائندے شامل ہوئے۔ یہ وہ ممالک ہیں جو کسی نہ کسی طرح امریکی مخالف کیمپ میں شامل ہیں اور ٹوٹتے ہوئے عالمی آرڈر کے اندر ایک نیا لائحہ عمل بنانے چاہتے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد دوسری عالمی جنگ میں روس اور تیسری دنیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنا تھا لیکن اس دوران بیانات میں نئے عالمی آرڈر کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی امور زیر بحث آئے جس میں مختلف خطوں میں امریکی جارحیت، دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی، اور چند ممالک کو علاقائی چودھری بنانے کی مذمت کی گئی۔

یہ بات طے ہے کہ امریکہ کے لئے یہ نیا آرڈر قائم رکھنا آسان نہیں ہوگا۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں میں عالمی لیفٹ کا بڑا حصہ اس وجہ سے بھی خوش ہے کیونکہ بھارت کے علاقائی چودھری بننے کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں اور یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ چین کی ٹیکنالوجی کسی بھی لحاظ سے اب امریکی ٹکنالوجی سے پیچھے نہیں رہی۔ مشرقی وسطی سے لے کر افریقہ تک پچھلے 20 سال کی مسلسل بمباری اور نسل کشی کے باوجود اب بھی مزاحمتی تحریکیں خطے میں موجود ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ افریقہ کے اندر برکینا فاسو، جنوبی افریقی اور کئی دیگر ممالک امریکہ مخالف کیمپ میں آچکے ہیں۔ یہی حال لاطینی امریکہ کا ہے جہاں خطے کی دو بڑی معیشتیں، برازیل اور میکسیکو اس وقت امریکہ سے ناراض ہیں اور ان کی حکومتیں نے چین کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کرلیے ہیں۔ یہی صورتحال ایشیا میں ASEAN ممالک کی ہے جنہوں نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے بعد نئے چین کے ساتھ نئے معاہدے کئے ہیں۔ اوپر سے امریکی معیشت اس قابل نہیں کہ ڈالر پھینک کر نئے اتحادی قائم کرے

امریکہ اب کسی ملک میں ڈویلپمنٹ نہیں کرسکتا لیکن آج بھی بدترین تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی امریکہ اپنے زوال کے دوران پوری دنیا کو جنگی جنون میں مبتلا کررہا ہے۔ ۔ اس “تباہی کی سلطنت” کو روکنا انسانیت کی بقا کے لئے لازم ہوچکا ہے

Ammar Ali Jan

Pakistani Political Activist and Historian.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent News

Trending News

Editor's Picks

کہ خوشی سے مر نا جاتے گر اعتبار ہوتا۔

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. پاکستانی ریاست اس وقت ٹی ایل پی کے مظاہرین پر گولیاں برسانے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔ ایک طرف اندرونی طور پر یہ کہا جارہا یے کہ یہ شر پسندوں کے خلاف آپریشن ہے تو دوسری جانب افغان طالبان پر...

مترجم کی موت, جارج سزرٹس، لازلو کراسزنا ہورکائی کے مترجم کا شکوہ

Author Dr. Furqan Ali Khan Medical doctor, activist ,writer and translator جارج سزرٹس کا شکوہ لازلو کراسزنا ہورکائی کے نوبل انعام جیتنے پر میں نے جتنی پوسٹیں لکھی ہیں وہ تقریباً ان کے طویل جملوں میں سے ایک کے طور پر اہل ہیں۔ آج صبح میں اس کے بارے میں مضامین تلاش کر رہا ہوں...

نسل کش صہونی ریاست نے فلوٹیلا پر حملہ کرکے کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. نسل کش صہونی ریاست نے فلوٹیلا پر حملہ کرکے کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس میں پاکستان سے سینیٹر مشتاق خان بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی ملٹری نے زیر حراست رکھ لیا ہے۔ میرا بہت قریبی دوست، ڈیوڈ ایلڈلر David Adler, کی بھی گرفتاری کی...

کشمیر کے تمام شہریوں، اور خصوصی طور پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں و لیڈران کو مبارک جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور ثابت قدمی کے ذریعے حکومت کو ان کے مطالبات منظور کرنے پر مجبور کیا

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. کشمیر کے تمام شہریوں، اور خصوصی طور پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں و لیڈران کو مبارک جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور ثابت قدمی کے ذریعے حکومت کو ان کے مطالبات منظور کرنے پر مجبور کیا۔ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو مسلسل...

ٹرمپ کے غزہ پلان پر 9 نکات

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. 1۔ یہ معاہدہ فلسطینی قیادت اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ سامراجی  قوتوں اور اس کے حواریوں کی طرف سے غزہ پر مسلط کیا گیا ہے۔ 2 سال کی مسلسل بربریت اور نسل کشی کے بعد حماس اور...

News Elementor

Right Info Desk – A Different Perspective

Popular Categories

Must Read

©2025 – All Right Reserved by Right Info Desk