NE

News Elementor

What's Hot

نسل کش ریاست اسرائیل نے قطر پر حملہ

Table of Content

Author

نسل کش ریاست اسرائیل نے قطر پر حملہ کردیا ہے۔ ان کا ٹارگٹ حماس کی اعلی قیادت تھی ہے جو امریکہ کی طرف سے پیش کئے گئے ایک ممکنہ امن معادے پر بحث ہے لئے دوہا میں جمع ہوئی تھی۔ فلسطین، لبنان، شام، تیونس اور یمن کے بعد قطر چھٹا ملک ہے جس پر اسرائیل نے اس ہفتے حملہ کیا ہے۔ اس حملے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ امریکہ نواز خلیجی ریاست پر کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل خطے میں کسی بھی ریاست کو اپنا پارٹنر نہیں سمجھتا اور تمام ریاستوں پر مکمل بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔

اس حملے سے ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ آج کے دور میں عالمی قوانین یا ورلڈ آرڈر کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر بیرونی جارحیت کا جواب عسکری قوت سے نہیں دیا جائے گا تو پھر امن کی طرف بڑھنے کے بجائے ظالم جنگ کا دائرہ کار وسیع کرتا جائے گا۔ دوسری جانب یہ بات بھی ذہن میں رکھنا اہم ہے کہ قطر میں امریکی اڈے موجود ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل نے قطر پر حملہ کردیا ہے اور کچھ اطلاعات کے مطابق امریکی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی معاونت بھی کی ہے۔ یعنی امریکی اڈے صرف خطے میں سامراجی مفادات کی حفاظت کے لئے قائم ہیں اور وہ میزبان ملک کی حفاظت کی بھی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ پہلے ہی خلیجی ممالک میں سالمیت کے سوال پر بحث موجود ہے اور اس حملے کے بعد عوامی سطح پر یہ بحث مزید شدت اختیار کرے گی۔

پاکستان میں ہمارے بھائی لوگوں کو بھی خیال رکھنا چاہئے۔ امریکہ کے ساتھ معدنیات جیسی ڈیل کرکے یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ امریکہ اب ہماری سکیورٹی گارنٹی دے گا۔ امریکہ نے پہلے بھی آپ کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کیا اور اب بھی یہی حال کرے گا۔ اس لیے ان معادوں سے اپنے ملک کو بچائیں جن کے ذریعے آپ سے خطے کی تباہی کا کام لیا جائے گا اور اپنے وطن کو اغیار کے لئے میدان جنگ بنایا جائے گا۔ ہنری کسنجر نے صحیح کہا تھا کہ امریکہ کی دوستی اس کی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے

Ammar Ali Jan

Pakistani Political Activist and Historian.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent News

Trending News

Editor's Picks

عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ,وینیزویلا پر حملہ

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. آج عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ کئی ماہ سے امریکہ وینیزویلا کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا رہا تھا۔ آج بغیر کسی عالمی تحقیقات کے امریکہ نے نہ صرف وینیزویلا پر حملہ کیا، بلکہ یہ بھی دعوہ کیا کہ اس...

“گوشت” ناول مین بکر انعام جیت گیا۔

Author Dr. Furqan Ali Khan Medical doctor, activist ,writer and translator ” گوشت ” ایک غیر روایتی غربت سے دولت مند ہونے تک کی کہانی ہے۔ اس کتاب کا مرکزی کردار،” استوان ” کی کہانی کے ساتھ کھلتی ہے، جو کہ ہنگری کے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں رہنے والے ایک شرمیلا اور عجیب و غریب...

کچھ ایرانی ناول” اکائی”(منِ او) کے بارے میں

Author عبدالوحید افسانہ نگار ایرانی ناول “اِکائی ” (فارسی نام منِ او) نوے اور دوہزار کی دہائیوں کا ایران میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول ہے۔ اِس کے لکھاری رضاامیر خانی ہیں جنھیں ایران کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ” جلال آل احمد ایوارڈ “سے نوازا جا چکا ہے، ایران میں خاصے مقبول...

خالد فتح محمد کی دو طویل کہانیاں

Author عبدالوحید افسانہ نگار خالد فتح محمد ہمارے عہد کا جانا پہچانا نام ہے۔ پاکستان میں پچھلے بیس سالوں میں جتنا فکشن کا کام اُن کاسامنے آیا ہے شاید ہی کسی اور کا ہمارے سامنے آیا ہو۔ ابھی حال ہی میں ان کی دو طویل کہانیوں پر مبنی کتاب ” 2 طویل کہانیاں ” کے...

ٓ کتاب استعمار اور محکوم پر ایک اظہاریہ

Author عبدالوحید افسانہ نگار ابھی حال ہی میں البرٹ میمی کی شہرہ آفاق کتاب colonizer and colonized کا اردو ترجمہ جناب وقار فیاض صاحب نے” استعمار اورمحکوم “کے عنوان سے کیا ہے۔ مجھ جیسے لوگ جو انگلش میں پورے پورے ہیں اُن کے لیے یہ ترجمہ شدہ کتاب خاصی اہم ہے کیونکہ یہ کتاب اپنے...

News Elementor

Right Info Desk – A Different Perspective

Popular Categories

Must Read

©2025 – All Right Reserved by Right Info Desk