NE

News Elementor

What's Hot

عروف لکھاری آزاد عیسی کہتے ہیں کہ موجودہ آپریشن کا نام “سندور” رکھنا ہندو انتہا پسند سوچ کی عکاسی

Table of Content

Authors

یہ ٹویٹ نیو یارک میں مقیم جموں کشمیر پر تحقیق کرنے والے ایک معروف لکھاری آزاد عیسی کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ موجودہ آپریشن کا نام “سندور” رکھنا ہندو انتہا پسند سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ جس طرح سندور کے ذریعے خاتون کو اپنا بنایا جاتا ہے، اسی طرح ہندو انتہا پسند تنظیموں کی کوشش ہے کہ پاکستان سمیت اس خطے کے ممالک کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنایا جائے۔ میں نہیں جانتا کہ یہ تجزیہ کس حد تک سچ یے۔ لیکن کیونکہ میں خود ہندو انتہا پسندی پر تحقیق کرتا رہا ہوں، یہ بات سو فیصد درست یے کہ ہندوتوا کے ماننے والے پورے خطے پر اپنا غلبہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار کے وزیر اور سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندو غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرتے ہیں اور بار بار کہتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیریوں کا بھی یہی علاج ہے۔ اس رجعتی سوچ کو اب امریکہ کا سہارا بھی حاصل ہے کیونکہ وہ ہندوستان کو خطے میں چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ فروری 2025 میں ٹرمپ نے مودی کے ساتھ “U.S.-India COMPACT (Catalyzing Opportunities for Military Partnership, Accelerated Commerce & Technology) for the 21st Century” نامی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے زریعے ہندوستان کو مزید اسلحہ دیا جائے گا جبکہ ہندوستان اسرائل کے ساتھ مل کر ایک تجارتی corridor بھی بنانے جارہا ہے۔

پاکستان کے لبرل حلقوں سے التجا ہے کہ خدا کے واسطے ہندوستان کی محبت سے اب نکل آئیں۔ اگر مان بھی لیں کہ ہندوستان کبھی لبرل اور سیکولر تھا، تو اب وہ بات بلکہ بھی نہیں رہی۔ اب 1000 سے زائد معصوم انسانوں کا گجرات میں قتل کرنے والا مودی وہاں کا وزیراعظم ہے جو اسرائل اور امریکہ کے ساتھ مل کر خطے کو تباہ کرہا یے اور جس کی چین اور پاکستان کے علاوہ نیپال، سر لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی تعلقات خراب ہیں۔ اور اس کے Strategic Doctrine کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے نہ کہ کسی بھی ترقی پسند تحریک کی مدد کرنا۔

برصغیر میں ہر ملک کے اندر بے انتہا ظلم موجود ہے۔ لیکن اگر مجموعی طور پر خطے کو لاحق خطرات کے حوالے سے تجزیہ کریں تو امریکی مداخلت اور ہندوستان کی ساوتھ ایشیا کا اسرائیل بننے کی خواہش نہ صرف خطے کے امن کے لئے اولین خطرہ ہے بلکہ ہندوستان کی عوام کے لئے بھی بڑا چیلنج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جھوٹے الزامات لگا کر ہندوستان نے پہلے پاکستان کا پانی بند کردیا اور اب پاکستان پر حملہ کردیا۔ اس بنیادی تضاد کے اردگرد ہی خطے کی صورتحال کا بہتر جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

adminzag

najeeb.ahmad.a@gmail.com https://www.rightinfodesk.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent News

Trending News

Editor's Picks

عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ,وینیزویلا پر حملہ

Author Ammar Ali Jan Pakistani Political Activist and Historian. آج عالمی آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ کئی ماہ سے امریکہ وینیزویلا کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا رہا تھا۔ آج بغیر کسی عالمی تحقیقات کے امریکہ نے نہ صرف وینیزویلا پر حملہ کیا، بلکہ یہ بھی دعوہ کیا کہ اس...

“گوشت” ناول مین بکر انعام جیت گیا۔

Author Dr. Furqan Ali Khan Medical doctor, activist ,writer and translator ” گوشت ” ایک غیر روایتی غربت سے دولت مند ہونے تک کی کہانی ہے۔ اس کتاب کا مرکزی کردار،” استوان ” کی کہانی کے ساتھ کھلتی ہے، جو کہ ہنگری کے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں رہنے والے ایک شرمیلا اور عجیب و غریب...

کچھ ایرانی ناول” اکائی”(منِ او) کے بارے میں

Author عبدالوحید افسانہ نگار ایرانی ناول “اِکائی ” (فارسی نام منِ او) نوے اور دوہزار کی دہائیوں کا ایران میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول ہے۔ اِس کے لکھاری رضاامیر خانی ہیں جنھیں ایران کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ” جلال آل احمد ایوارڈ “سے نوازا جا چکا ہے، ایران میں خاصے مقبول...

خالد فتح محمد کی دو طویل کہانیاں

Author عبدالوحید افسانہ نگار خالد فتح محمد ہمارے عہد کا جانا پہچانا نام ہے۔ پاکستان میں پچھلے بیس سالوں میں جتنا فکشن کا کام اُن کاسامنے آیا ہے شاید ہی کسی اور کا ہمارے سامنے آیا ہو۔ ابھی حال ہی میں ان کی دو طویل کہانیوں پر مبنی کتاب ” 2 طویل کہانیاں ” کے...

ٓ کتاب استعمار اور محکوم پر ایک اظہاریہ

Author عبدالوحید افسانہ نگار ابھی حال ہی میں البرٹ میمی کی شہرہ آفاق کتاب colonizer and colonized کا اردو ترجمہ جناب وقار فیاض صاحب نے” استعمار اورمحکوم “کے عنوان سے کیا ہے۔ مجھ جیسے لوگ جو انگلش میں پورے پورے ہیں اُن کے لیے یہ ترجمہ شدہ کتاب خاصی اہم ہے کیونکہ یہ کتاب اپنے...

News Elementor

Right Info Desk – A Different Perspective

Popular Categories

Must Read

©2025 – All Right Reserved by Right Info Desk